لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے نے ایف بلاک جوہر ٹائون میں واگزار کرائی گئی اربوں روپے مالیت کی اراضی کے علاقوں میں ترقیاتی کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پلاٹس کو فروخت کرنے کیلئے واک ویز تعمیر کئے جائیں گے۔سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں پر پیچ ورک کا کام بھی کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے سمسانی قبرستان کی حالت بھی بہتر بنانے کا پلان بنا لیا،اپ گریڈیشن کیلئے پانچ کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔