وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ جاری ہے: ترجمان
لاہور (کرائم رپورٹر)اقلیتوں کا قومی دن سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار مائنارٹیز اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر قائم ورچوئل سنٹر فار مائنارٹیز عوامی خدمت میں مصروف ہے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق قیام سے اب تک سینٹر پر اقلیتی برادری سے متعلق 4 ہزار سے زائد کیسز موصول ہوئے، جن میں سے 3 ہزار 600 کیسز کو فوری طور پر حل کروایا گیا۔ اقلیتوں کی شکایات پر 750 سے زائد ایف آئی آرز درج کروا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد پانچ دبانے سے کال ورچوئل سنٹر کو موصول ہوتی ہے۔سنٹر میں مسیحی افسران پر مشتمل عملہ ترجیحی بنیادوں پر اقلیتوں کے مسائل حل کر رہا ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اقلیتوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقلیتیں ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔