لاہور (کرائم رپورٹر)ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے 6 سالہ گمشدہ بچہ والدین سے ملا دیا۔نواب ٹا ئون سے ملنے والے بچے کو پولیس نے ورثا کے حوالے کیا،ترجمان سیف سٹیزکے مطابق شہری نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ ایک لاوارث بچہ ملا ہے جو اپنا نام اور گھر کا پتہ بتانے سے قاصر ہے، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو موقع پر بھجوایا اور بچے کو حفاظتی تحویل میں لیا،بعد ازاں بچے کے والدین کو تلاش کر لیا گیا۔