لاہور (کرائم رپورٹر) ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے کارروائی کر کے 4سالہ بچے کو والدین سے ملادیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری نے 15ہیلپ لائن پر اطلاع دی کہ لاوارث بچہ ملاہے ، فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا گیا اور بچے کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا، سنٹر کو مصطفی ٹا ئون سے بچہ گم ہونے کی کال موصول ہوئی۔بچے ایان کو مکمل تصدیق کے بعد پولیس کی مدد سے والدین کے حوالے کیا گیا۔