لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ کی سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، چوہنگ کے علاقے میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم ساجد شہریوں سے 3 موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھا، جس پر ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ کینال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینے گئے تینوں موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے