لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کے منی گودام پر چھاپہ مار کر دو ملزمان بشارت اور شکیل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تقریباً 200 لیٹر تیار شراب، ہزاروں لیٹر شراب تیار کرنے والا خام مال، ڈرم اور بڑی تعداد میں خالی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان نے تیار شراب نیلی گیلنوں اور کپیوں میں بھر کر رکھی ہوئی تھی۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھے اور مختلف تہواروں کے لیے شراب کی سپلائی تیار کر رہے تھے۔ ملزمان پولیس سے بچنے کے لیے کم مقدار میں لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے شراب مختلف مقامات تک پہنچاتے تھے