بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل اور قید تنہائی میں رکھا گیا ہے شیخ وقاص اکرم

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،وہ  مضبوط اعصاب کے مالک ہیں ‘ایسے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے 
 عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں، پنجاب کا رمضان پیکیج ایک مذاق بن چکا ہے، جس کا فائدہ عام عوام کو نہیں ہو رہا:پریس کانفرنس  
 پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے ڈیتھ سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔پشاور میں پریس کانفرنس  سے خطاب کر تے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی کو ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دہشتگردوں کو رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے، پی ٹی آئی قیادت کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ کسی صورت برداشت نہیں ، بانی سے 6 ماہ میں صرف ایک بار سیاسی ملاقات رکھی گئی ہے، ملاقاتیں عدالتی حکم کے مطابق رکھی جاتی تھیں، فیصلہ ہوا تھا 6 لوگ بانی کو ریگولر ملیں گے، عدالتی آرڈرز کی خلاف ورزی کی گئی،ہم کئی بار عدالت بھی جاچکے ہیں، قیدی کو اپنے وکلا،رفقا اورخاندان کے لوگوں سے ملنے کا حق قانون دیتا ہے، عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں