بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ: شرجیل میمن

 ارکان کانگریس سے بائیڈن کو خط کس نے لکھوایا، مقصد کیا ہے یہ سب کو پتا ہے،بیان 
 کراچی (آئی این پی )صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ ہے، ارکان کانگریس سے بائیڈن کو خط کس نے لکھوایا، مقصد کیا ہے یہ سب کو پتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا امریکی ارکان کانگریس نے فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر کبھی خط لکھا؟، امریکا میں لابسٹ کو ہائر کیا گیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دبا ئوڈالا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خط وہ لکھوارہے ہیں جن کا ایجنڈا ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، امریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیملی کی ہی کارستانی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے وقت پی ٹی آئی کہتی تھی ہم غلام نہیں، پی ٹی آئی نے امریکا پر ہی اپنی حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔