بانی پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ ڈکٹیٹر کی طرح ، عدالتوں سے لڑنا یا بھاگنا نہیں چاہیے، میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی ) سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لیے صرف انتشار ہے، عدالتوں سے لڑنا یا بھاگنا نہیں چاہیے، ہمیشہ حق و سچ کیلئے لڑنا چاہیے، آپ عدالتوں کو جھکا نہیں سکتے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں پر اعتماد کیا ہے۔جمعہ کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ ہے، عدالتیں ان کے کہنے پر چلیں، ججز کسی کے کہنے پر نہیں چلتے اور عدالتوں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ آمرانہ ہے اور مغرب کے بعد خیبر پختونخوا میں پولیس نظر نہیں آتی۔شرجیل میمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کی سوچ صرف جلادو، آگ لگا دو، مار دو ہے۔