باقی صوبوں میں زیادہ کام ہو رہا ہے تو لوگ سندھ کیوں آرہے ہیں:پریس کانفرنس
کراچی (آئی این پی )سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں، پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے ۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ باقی صوبوں میں زیادہ کام ہو رہا ہے تو لوگ دوسرے صوبوں میں جانے کے بجائے سندھ کیوں آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں حکومت سندھ کے 180 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ سیس ٹیکس حکومت سندھ کو ملنا چاہیے۔ تجاوزات کے خلاف ایکشن پر پولیس پر حملے ہوتے ہیں۔ عوام ردعمل کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔پورا پاکستان ہمارا ہے کوئی اگر بہتر ہو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی۔ وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے۔