پی ٹی آئی کے لوگ بھی جشن آزادی کی تقریبات میں شامل ہوں:شرجیل میمن

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا یا جاسکے:سینئر وزیر سندھ
کراچی(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن  نے کہا  ہے 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی  ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کے بعد ان میں ایسی حرکت کی ہمت نہیں ہوئی، یوم استحصال کشمیر پر بھی 9 مئی کی سوچ کی طرح انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔شرجیل میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی جشن آزادی کی تقریبات میں شامل ہوں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن قومی تہوار میں سب کو متحد ہونا چاہیے۔ سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد میں سندھ حکومت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جہاں میوزیکل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا،