گھی، آئل اور بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

 گھی کی قیمت 560 روپے فی کلو اور معیاری خوردنی آئل کی 610 روپے فی لٹر ہو گئی 
 چاول 380 سے 560 روپے کلو‘ معیاری آٹے کا پانچ کلو کا تھیلا 825 روپے میں فروخت
 لاہو ز(آئی این پی )لاہور  میں  اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دبائو نے سفید پوش طبقے کو شدید پریشان کر دیا۔ چاول ،چینی ،گھی ،آئل ،معیاری آٹا سب مہنگے داموں بکنے لگا،رپورٹس کے مطابق روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خوردونوش جیسے چاول، چینی، گھی، خوردنی آئل اور معیاری آٹے کی قیمتوں میں گزشتہ چند روز کے دوران زبردست ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ میں چاول فی کلو 380 سے 560 روپے تک فروخت ہونے لگے ہیں۔ معیاری آٹے کا پانچ کلو کا تھیلا 825 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ گھی کی قیمت 560 روپے فی کلو اور معیاری خوردنی آئل 610 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔