ملتان (آئی این پی )نشتر ۲سپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر معطل کی گئی وائس چانسلر کی حمایت میں ہسپتال کے 31 فیکلٹی ممبر نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر نشتر ہسپتال کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 ڈاکٹرز معطل کیے گئے تھے، فیکلٹی ممبران نے استعفے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادئیے۔فیکلٹی ممبر کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔