انمول عرف پنکی کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ریکارڈ سامنے آگیا

انمول عرف پنکی کے غیر ملکی دوروں سے متعلق ریکارڈ سامنے آگیا

انمول عرف پنکی کی مبینہ ٹریول ہسٹری سامنے آگئی ہے، جس میں ان کے بیرونِ ملک سفر اور سابق شوہر رانا اکرم کے دوروں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی صرف ایک مرتبہ پاکستان سے باہر گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے آذربائیجان کے شہر باکو روانہ ہوئیں اور تقریباً تین ماہ بعد یکم اپریل 2019 کو واپس پاکستان پہنچیں۔اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دوسرے شوہر اور سابق انسپکٹر رانا اکرم بھی متعدد بار باکو کے دورے کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ 12 اکتوبر 2025 کو باکو گئے اور 19 اکتوبر 2025 کو لاہور واپس آئے۔مزید بتایا گیا ہے کہ رانا اکرم دوبارہ 27 دسمبر 2025 کو باکو روانہ ہوئے اور 6 جنوری 2026 کو واپس وطن پہنچے۔ذرائع یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ رانا اکرم نے ابتدائی طور پر انمول عرف پنکی اور اس کی ایک ساتھی کرن کو مبینہ طور پر حراست میں لیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر رشوت کے عوض چھوڑ دیا گیا۔ ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔