منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے سابق شوہر رانا اکرم کی بیرون ملک سفر کی تفصیلات اور مبینہ نیٹ ورک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی صرف ایک مرتبہ پاکستان سے باہر گئی، جب وہ 25 دسمبر 2018 کو کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو روانہ ہوئی اور تقریباً تین ماہ قیام کے بعد یکم اپریل 2019 کو واپس پاکستان پہنچی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے سابق شوہر رانا اکرم نے دو مرتبہ باکو کا سفر کیا۔ پہلی بار وہ 12 اکتوبر 2025 کو باکو گیا اور 19 اکتوبر 2025 کو واپس آیا، جبکہ دوسری بار وہ 27 دسمبر 2025 کو روانہ ہوا اور 6 جنوری 2026 کو لاہور واپس پہنچا۔پولیس ذرائع کے مطابق ان سفرات کی تفصیلات کو کیس کی تفتیش میں اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ان کے بیرون ملک روابط کی چھان بین جاری ہے تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور مالی لین دین کا سراغ لگایا جا سکے۔
تحقیقاتی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ رانا اکرم نے ماضی میں انمول عرف پنکی اور اس کی مبینہ ساتھی کرن کی گرفتاری کے بعد انہیں رہا کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔ الزام کے مطابق اس رہائی کے بدلے مبینہ طور پر دو گاڑیاں اور پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو تحقیقات کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور حتمی نتائج شواہد کی بنیاد پر سامنے آئیں گے۔