لاہور میں گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا

لاہور میں گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا

فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے ٹوکے کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ مقتولہ کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اپنی بیوی کا گلا کاٹنے والا شخص قانون کے سامنے مجرم ہے اور اسے نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ قاتل کو قرار واقعی سزا دلوانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیرت، شک یا انا کے نام پر قتل کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، جبکہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ عورت پر ہاتھ اٹھانے والا کوئی بھی مرد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔