رسم مہندی میں خواجہ سراؤں کے ڈانس، ہلڑبازی پر پولیس کا چھاپہ

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں رسم مہندی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم پر فحش گانے لگانے اور خواجہ سراؤں کیڈانس، ہلڑبازی پر پولیس کا چھاپہ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چک نمبر 66بارہ ایل کے زمیندار محمد طفیل کے بیٹے مدثر کی شادی کی تقریب رسم مہندی رات کو ہورہی تھی جس میں خواجہ سرا ڈانس کررہے تھے، ساؤنڈ سسٹم چل رہا تھا، پولیس نے چھاپہ مارا تو بھگڈر مچ گئی اور ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مبشر طفیل، محمد طفیل، امیر حمزہ، غلام عباس بلوچ، غلام شیر انصاری، عامر کھوکھر، احمد زوہیب بھاگ جانے والوں کے خلاف ایکشن لیکر مقدمہ درج کرلیا