لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ طور پر قابلِ اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کر دیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ پر ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جو ملزموں کو مبینہ جرائم کے ارتکاب سے منسلک کریں ، ملزموں کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد اور عدالت میں موجود ملزموں کو اس مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ چھاپے کے دوران کوئی نجی گواہ شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کا بیان قلمبند کیا گیا۔