محکمہ سماجی بہبود کا آئی جی جیل خانہ جات کو خط، ملازمت کوٹے پر رپورٹ بھی طلب
تمام محکموں کو جاب پورٹل پر اشتہارات میں ٹرانس جینڈرکوٹہ شامل کرنے کی ہدایت
کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ میں خواجہ سراؤں کیلیے الگ جیلیں قائم کرنیکی تجویز، مروجہ قوانین کیتحت خواجہ سراؤں کیلییجیلوں میں الگ وارڈ قائم کرنا ہے۔ محکمہ سماجی بہبود سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا۔ محکمہ سماجی بہبود سندھ نے تمام محکموں ،خودمختار اداروں کیسربراہان کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں خواجہ سراؤں کیلیے ملازمت کے کوٹے پر عمل درآمد رپورٹ مانگی گئی ہے۔ سندھ حکومت نیخواجہ سراؤں کیلییسرکاری ملازمت میں 0.5فیصد کوٹہ مختص کیاہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے مطابق تمام محکمے ، ادارے اور تنظیمیں پابند ہیں کہ وہ خواجہ سراؤں کیساتھ امتیاز نہ برتیں اور سندھ جاب پورٹل پر اشتہارات میں ٹرانس جینڈرکوٹہ شامل کریں۔