سرکاری سکول میں مہندی، خواجہ سرائوں کا ڈانس

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا نوٹس،5افراد گرفتار 
ساہیوال،چیچہ وطنی، غازی آباد(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے نواحی گا ئوں 106بارہ ایل میں سرکاری بوائز پرائمری سکول میں مہندی کی تقریب کے دوران سا ئونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اور خواجہ سرا ئوں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگء۔ ویڈیو کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع آفاروق کا نوٹس ،5 مرکزی ملزم گرفتارکرلئے گئے، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خالد عالم سے تفصیلی رپورٹ طلب اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فا ئونڈیشن کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں واقعہ کی مکمل تحقیقات اور متعلقہ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔