زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے 3 مزدور زخمی

ڈی ایچ اے میں کام کے دوران حادثہ، زخمیوں کی حالت تشویشناک
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی ایچ اے کے فیز میں افسوسناک واقعہ، زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 3 مزدور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو کے مطابق مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران کرنٹ لگ گیا۔ تینوں مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے، اْن کو سی پی آر کرتے ہوئے ایویسینا ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں مزدور لائٹس لگانے کے لیے کھدائی کر رہے تھے۔