دیوار پلستر کرتا مستری کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کے علاقہ نور پور میں المناک حادثہ، مکان کی دیوار پلستر کرتا نوجوان مستری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان مستری پلستر کررہ تھا کہ قریب سے گزرتی 11 ہزار وولٹ کی ٹرانسمشن لائن سے زوردار جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔