کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل

کراچی(آئی این پی)آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔مقتول کی شناخت 30 سالہ صفدر رفیق کے نام سے ہوئی جو برنس روڈ پر واقع الرحمن بریانی سینٹرپرملازم تھا اور مقتول کا آبائی تعلق رحیم یارخان سے تھا۔ لاش قانونی کارروائی کے لیے سول ٹراما سینٹرمنتقل کی گئی۔مقتول کو سینے اور ٹانگ پر 2 گولیاں لگیں جوجان لیوا ثابت ہوئیں۔