پاکپتن:ذخیرہ کی گئی 50ہزارمن گندم بر آمد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)محکمہ فوڈ کا احساس اداروں کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،محکمہ فوڈ اور پیرا فورس کی مشترکہ کارروائی ،50 ہزار من گندم برآمد کرلی گئی۔ کارروائیاں جمال چوک اور چانوٹ کے قریب کی گئیں۔ پہلی کارروائی میں چانوٹ کے قریب بودلہ فیکٹری کے گوداموں سے 25 ہزار من گندم جبکہ دوسری کارروائی میں جمال چوک ندیم صابر کے گودام سے 25 ہزار من گندم برآمدکرلی گئی۔