پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر عارف والا فیصل عمران کی سربراہی میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ، پاکپتن کے علاقوں51 ایس پی، ٹکا کالونی اور نیو غلہ منڈی میں تین کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جن میں مجموعی طور پر 90 ٹن غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوری کی کوششیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ ذخیرہ اندوزی عوامی مفاد کے منافی اور قابلِ گرفت عمل ہے، ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔