بلھے والا موڑ پر کریانہ شاپ کو چینی 185 روپے فی کلو فروخت کرنے پر جرمانہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ انچارج پیرافورس نعمان قیصر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رائے مشتاق نے چھاپہ مار کر 620 تھیلے (50 کلو فی تھیلا) گندم بر آمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے قصبہ نورشاہ کے علاقے 76/5-R میں گندم ذخیرہ کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں ذخیرہ شدہ گندم قبضے میں لے لی گئی۔اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرافورس نعمان قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، تھانہ ڈیرہ رحیم کے علاقے بلھے والا موڑ پر ایک کریانہ شاپ کو چینی 185 روپے فی کلو فروخت کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ 97/9-L وکیل والا میں بھی چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔