متعدد کارروائیوں میں ذخیرہ کی گئی 150 مَن چینی بر آمد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاک پتن میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی اِنتظامیہ نے متعدد کارروائیوں میں ذخیرہ کی گئی 150 مَن چینی بر آمد کر لی ۔ ضلعی اِنتظامیہ نے حساس اِداروں کی نِشاندہی پر چھاپے مارے ،جرمانے گئے اورمْختلف پوائنٹس سے ذخیرہ کی گئی 150 من چینی کی کھیپ بر آمد کر لی ، چھاپہ مار ٹیم کے مْطابق چینی ناجائز مْنافع خوری کی نیت سے ذخیرہ کی گئی تھی، جنکہ مہنگے داموں چینی کی فروخت کرنے والے کریانہ سٹورز کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں اور مْختلف کارروائیوں میں 6 دْکانداروں کو جْرمانے کئے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 25 ہزار کا جْرمانہ وصول کیاگیاہے ، ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہاہے کہ ناجائز مْنافع خور کسی رعایت کے مْستحق نہیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔