لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کی سب سے بڑی سفری سہولت’’میٹروبس سروس‘‘ میں پٹرول کی مہنگائی کے بعد ٹکٹس فری کیے جانے کی وجہ سے مسافروں کا اڑدھام بے قابو ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں میٹروبس سٹیشنوں اور بسوں کے اندر خواتین کو شدید ہراسگی اور عدم تحفظ کا سامنا ہے، گجومتہ سے لے کر شاہدرہ تک کے 27 کلومیٹر طویل روٹ پر روزانہ سفر کرنے والی لاکھوں خواتین، طالبات اور ورکنگ ویمن کے لیے اب میٹروبس کا سفر کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں رہا۔ شہریوں نے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔