راولپنڈی میں میٹروبس سروس بند کردی گئی

راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی میں میٹروبس سروس بند کردی گئی ۔راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،اس سے قبل بھی 6 روز میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی ۔میٹروبس ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ائے روز میٹروبس سروس بند ہونے سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں اور انہوں نے فوری طور پر کام مکمل کرکے مستقل طور پر میٹروبس کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔