جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس جزوی بند

اسلا م آباد (آئی این پی )جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس اتوار کو جزوی طورپر بند کردی گئی ،میٹروبس سروس کشمیر ہائی وے تا پاک سیکرٹریٹ تک بند کردی گئی جبکہ صدر اسٹیشن تا فیض احمد فیض تک میٹروبس سروس بحال رہی ۔ تفصیل کے مطابق جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس بند کردی گئی،میٹروبس سروس کشمیر ہائی وے تا پاک سیکرٹریٹ تک بند کردی گئی جبکہ صدر اسٹیشن تا فیض احمد فیض تک میٹروبس سروس بحال رہی ۔ حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس بند کی گئی ۔