مسافروں کی لمبی لائنیں معمول ، الیکٹرک سیڑھیاں بندہونے سے نشیئوں کی آماجگاہ ، کارروائی کی جائے:شہری
لاہور(خصوصی رپورٹ )میٹروبس کے کارڈزناپید ہوگئے ،کسی بھی میٹروسٹیشن سے کارڈملنا مشکل ہورہا ہے،جس، سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،حکومت پنجاب نے میٹروبس سروس عوام کی سہولت کومدنظررکھتے ہوئے شروع کی تھی جوکہ بلا شبہ میاں شہبازشریف کا عوام کے لئے بہت بڑا منصوبہ ہے،لیکن میٹروبس سروس کا عملہ عوام کیساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے،بزرگ عوام کے لئے بنائی گئی الیکٹرک سیڑھیاں بندہونے سے نشیئوں کی آماجگاہ بن چکی ہیں ،رات کے وقت نشئی بندسیڑھیوں میں بیٹھ کرنشہ کرتے ہیں،کماہاں میٹروبس سٹیشن کی سیڑھیاں عوام کے لئے کئی ماہ سے بندپڑی ہیں ،جس پر میٹروبس انتظامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،فیکٹری ورکرز،طالب علموں اور کاروباری عوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے میٹروبس کارڈ بھی اب ملنا مشکل ہیں ،عوام کا کہنا ہے کہ میٹروبس سروس بلاشبہ میاں شہبازشریف کا ایک عوامی اور اچھا منصوبہ ہے لیکن اب میٹروبس عوام کو سہولت دینے کی بجائے عوام کے لئے زحمت کا باعث بن رہی ہے۔