میٹروبس سکیورٹی ملازمین 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایک اور عید آگئی مگر میٹرو بس کے سکیورٹی ملازمین کی حالت نہ بدلی، ملازمین 3 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔میٹروبس کے27سٹیشن پر سینکڑوں ملازمین سکیورٹی کی مختلف ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ میٹرو کے ہر بڑے سٹیشن پر10سے 11جبکہ چھوٹے سٹیشنز پر 6 سے8ملازمین 3شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔ ملازمین کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے نوکری پر رکھا گیا اور تنخواہیں دی جاتی ہیں لیکن کمپنی ملازمین کو 37 ہزار تنخواہ بھی پوری ادا نہیں کرتی۔ کٹوتی کے بعد تنخواہ28یا 29 ہزار روپے آتی ہے۔ اس کے باوجود ان سکیورٹی ملازمین کو 3ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔