ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

 اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موبائل اور گاڑیاں چھین لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں مبشر سے 5 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں خالد سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں دانش سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جبران سے 4 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ اقبال ٹاؤن میں رمیز سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ اسی طرح مصری شاہ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، انارکلی اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔