جوہر ٹائون، اسلام پورہ سے گاڑیاں،گلشن اقبال مغل پورہ اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق نولکھا میں اظہار سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون, کاہنہ میں عابد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, ستوکتلہ میں مشتاق سے 3لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون, ماڈل ٹاون میں اورنگزیب سے 3لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون, ہنجروال میں احمد سے 3لاکھ 35ہزار اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ جوہر ٹاون اور اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال مغل پورہ اور شاہدرہ ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔