عظمیٰ کاردار جم کرتے سر پر راڈ لگنے سے زخمی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم میں ورزش کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ عظمیٰ کاردار کو سروسز ہسپتال میں سرپر ٹانکے لگائے گئے۔عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ میں روزانہ جم خانہ میں تقریباً ایک گھنٹہ ٹریننگ کرتی ہوں، آج وزن کی ٹریننگ کے دوران راڈ ٹھیک سے بند نہیں کرپائی، جس کے باعث راڈ سر پر آکر لگا۔لیگی رہنما نے کہا کہ عمومی طور پر میرا ٹرینر میرے ساتھ ہوتا ہے، ٹرینر ان چیزوں کا اچھے سے خیال رکھتا ہے، نجی ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد لے لی ہے، طبی عملہ نے بلیڈنگ روک کرڈریسنگ کردی ہے۔ عظمیٰ کاردارہسپتال سے ٹریٹمنٹ لینے کے بعد گھر روانہ ہوگئیں۔