لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں ایس پی سٹی کی قیادت میں آزادی فلائی اوور پر پتنگ بازی کے انسداد کے لیے شہر کے لیے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق پتنگ بازی سے انکار ہر دفعہ ہر بارآئیں ملکر پتنگ بازی جیسے جرم سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں آگاہی مہم میں ایس پی سٹی قاضی علی رضا سرکل افسران اور سٹی ڈویڑن کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی آگاہی مہم کے دوران موٹر سائیکل سوار عوام الناس میں سیفٹی راڈ بھی تقسیم کیے گئے آگاہی مہم آزادی فلائی اوور پر منعقد کی گئی مہم کے اختتام پر ہزاروں پتنگوں اور کیمکل ڈور کو دریار برد کر کے تلف کیا گیا،ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں،والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں پتنگ بازی کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے 2400 کے قریب ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد پتنگیں اور 4500 کیمکل ڈور کی چرخیاں اور 2099 کے قریب ڈور کے پنے برآمد کیے۔تھانہ جات کی سطح پر آگاہی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے مساجد میں اعلانات اور گاڑیوں پر پینا فلیکس اور اہم مقامات پر بینرز آویزاں لگائے گئے ہیں بچوں کو صحت مندانہ کھلیوں کی طرف راغب کریںپتنگ فروشی کرنے والوں کے بارے فوری 15 پر کال کر کے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں پتنگ باز اور اسکی خرید و فروخت کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہی ہیں،آئیں ملکر اس خونی شوق جو کہ جرم ہے کا خاتمہ کریں ہے،