نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں جونیئر نیشنل گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر خاتون 270 کلوگرام کی راڈ گردن پر گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راجستھان کے ضلع بیکانیر کے جم میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں ورک آئوٹ کے دوران پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی گردن پر 270 کلو گرام کی راڈ گرگئی۔حادثے کے فوری بعد 17 سالہ یشتیکا کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا