بھارت: 3 کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

بھارت: 3 کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں آن لائن گیمز پر پابندی کے بعد تین کم عمر بہنوں نے عمارت کی نویں منزل سے کود کر اپنی جانیں لے لیں۔

 تفتیش کے دوران والد چیتن کمار کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے، جس کے باعث پولیس اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔پولیس کے مطابق چیتن کمار نے اپنی تین شادیاں کی ہیں اور پانچ بچوں کے ساتھ تین کمروں والے فلیٹ میں رہائش پذیر ہے، جبکہ تینوں بچیاں ایک ہی کمرے میں سوتی تھیں۔ مالی مشکلات، موبائل فونز کی ضبطی اور اسکول نہ بھیجنے کے معاملات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ خودکشی کی حقیقی وجوہات سامنے آئیں۔