کراچی حادثہ: گھر سے شخص کی پھندا لگی لاش برآمد، تحقیقات جاری

کراچی حادثہ: گھر سے شخص کی پھندا لگی لاش برآمد، تحقیقات جاری

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول قادری محلہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر کے اندر سے 55 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق لاش کو فوری طور پر تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے کیس کی جانچ کی جا رہی ہے اور اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔