کراچی: گھر میں آتشزدگی کے دوران جھلسنے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

کراچی: گھر میں آتشزدگی کے دوران جھلسنے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

کراچی کے علاقے سرسید میں مکان میں لگنے والی آگ کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون بھی دورانِ علاج دم توڑ گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ہے، جو آتشزدگی کے واقعے میں شدید جھلس گئی تھیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسی واقعے میں خاتون کے شوہر بھی موقع پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔