لاہور: مبینہ پولیس چھاپے کے دوران ابلتے تیل میں گر کر جھلسنے والا پی ٹی آئی کارکن انتقال کر گیا

لاہور: مبینہ پولیس چھاپے کے دوران ابلتے تیل میں گر کر جھلسنے والا پی ٹی آئی کارکن انتقال کر گیا

26 اگست کو راج گڑھ لاہور میں 12 ربیع الاول کے موقع پر میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے لنگر کی تقسیم کے دوران مبینہ پولیس چھاپے سے پیدا ہونے والی افراتفری میں ابلتے ہوئے تیل کی کڑاہی میں گر کر شدید جھلسنے والا پی ٹی آئی کارکن اشتیاق 18 روز زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔

اشتیاق نے 13 ستمبر کو میو ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد ان کی المناک موت پر مکمل اور غیر جانب دارانہ انکوائری، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے تعین اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے، جس میں شہید کے اہلِ خانہ کے لیے حکومتی معاوضے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اشتیاق کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے ہر آئینی و قانونی فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔