سندھ حکومت کا یکم تا 14اگست عجائب گھروں میں عوام کیلئے مفت داخلے کا اعلان

کراچی(آئی این پی)سندھ کے محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یکم اگست سے 14اگست تک میوزیمز میں عوامی داخلہ مفت ہوگا۔اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال کی تقریبات کا مرکزی موضوع معرکہ حق ہوگا، جو بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی یادگار ہے۔