اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے محکمہ انہار کے پٹواری کو گرفتار کر لیا

رائے الطاف نے دو لاکھ روپے رشوت وصول کی، انکوائری کے بعد مختلف مقدمات درج تھے
حجرہ شاہ مقیم (آئی این پی ) اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار کے ایک پٹواری کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن غلام مصطفیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے محکمہ انہار کے پٹواری رائے الطاف کو حراست میں لیا، جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گرفتار پٹواری تین مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے شہریوں سے مجموعی طور پر دو لاکھ روپے رشوت وصول کی۔ انکوائری کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے جن کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر معاملات کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔