وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے: وکیل
لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں پاکپتن اور ساہیوال میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر محکمہ بلدیات کے افسران پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے شہری افتخار احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے م ئوقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے۔