ملزم عدنان نے شہری فاروق سے وراثتی انتقال کیلئے 20روپے کی رقم لی
چیچہ وطنی، ساہیوال(خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن ساہیوال کا کامیاب چھاپہ ،20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پٹواری رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ 24/11-L کے پٹواری عدنان حسین نے وراثتی انتقال کرانے کیلئے آنیوالے محمدفاروق سے 20ہزار روپے رشوت مانگی جس پر محمدفاروق نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کو اطلاع کردی اورمذکورہ آفیسر کی ہدایت پر سرکل آفیسر ساہیوال ارشد زمان وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مار کر پٹواری عدنان حسین کو 20ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے نشان زدہ نوٹ بر آمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔