پی ٹی آئی دور کرپشن :18کیسز اینٹی کرپشن کے حوالے کردئیے گئے

 پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی
 لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کی گئی کرپشن کی تحقیقات کے لیے پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2019کی مالی بدعنوانی کے 18 کیسز اینٹی کرپشن بھجوا دئیے ہیں۔پی اے سی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد ڈی ایچ اوز میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کی ہیں، پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے۔عثمان بزدار دور سے متعلق محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کا ضروری ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پی اے سی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔