پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے چیلنج کا انتہائی دلچسپ اور خوشگوار انداز میں جواب دیا ہے۔
راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سمیت اداکارہ دیدار اور نرگس کو اوپن ڈانس چیلنج دیا تھا، جس پر ہانیہ نے راکھی کی آڈیو پر لپ سنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی۔ اس ویڈیو میں ہانیہ نے راکھی کے جملوں پر خوشگوار ردعمل دیا اور انہیں محبت بھری مسکراہٹ کے ساتھ پیش کیا۔ہانیہ عامر نے ویڈیو کے کیپشن میں "راکھی جی آئیکون" لکھ کر اپنی محبت بھری رائے کا اظہار کیا، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ ہانیہ کی اس چالاکی اور پرمزاح انداز کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔اس سے قبل، راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا، مگر نورا فتیحی آخری وقت میں شو میں شریک نہ ہوئیں، حالانکہ ان کے درمیان معاہدہ تھا کہ وہ راکھی سے دگنی فیس لیں گی۔
اس تنازعہ کے دوران، راکھی نے پاکستانیوں کی عزت کرنے کی بات کی اور کہا کہ انہیں پاکستانیوں سے محبت ہے کیونکہ پاکستان نے انہیں بے حد عزت دی ہے۔راکھی نے اس انٹرویو میں خود کو "آئٹم گرل" اور "کویین آف رئیلٹی شو" قرار دیا اور پاکستانی اداکاراؤں کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے ساتھ ڈانس کر کے دکھائیں، کیونکہ وہ 24 گھنٹے ڈانس کر سکتی ہیں۔راکھی ساونت کی ان باتوں پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیا، بعض نے ان کے پاکستان سے محبت کے اظہار کو سراہا، جبکہ بھارتی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔