عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی شادی کے حوالے سے ردعمل دے دیا

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی شادی کے حوالے سے ردعمل دے دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے، اور اس بار ان کے محبت کے بارے میں بیان نے دلچسپ ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

یہ واقعہ ایک حالیہ پروگرام کے انٹرویو کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انٹرویو میں ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا یہ بار بار ممکن ہے؟اس سوال کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ شروع میں وہ سمجھتے تھے کہ محبت کئی بار ہو سکتی ہے، لیکن اب انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی اور سچی محبت صرف ایک بار نصیب ہوتی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر کی ذاتی زندگی پہلے ہی خبروں میں ہے، خاص طور پر اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے۔ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ممکنہ شادی ہونے والی ہے۔

مداحوں کی دلچسپی اس وقت اور بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال پر کہا کہ ان کی شادی جمعے کے روز دوپہر ہوگی۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداح خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین حیران ہیں کہ آیا یہ حقیقی اعلان ہے یا ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا۔اس حوالے سے عاصم اظہر کے بیان اور ہانیہ عامر کی بات نے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا دیا ہے اور مداح دونوں کے تعلقات کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند ہیں۔