ایران،سیکورٹی چیف علی لاریجانی شہید

 علی لاریجانی کو  صہیونی فورسز نے سیف ہائوس میں نشانہ بنایا ، بس  کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت  کی بھی تصدیق
 تہران: ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی میڈیا نے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔ علی لاریجانی کو  صہیونی فورسز نے سیف ہائوس میں نشانہ بنایا ،ان کے ٹویٹر اکائونٹ سے بھی شہادت کی تصدیق کردی گئی  قبل ازیں پاسداران انقلاب نے ایران کی بسیح فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کے بعد وہ خون کا بدلہ لینے کے جذبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک حملے میں ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد اب ایران نے بھی دونوں رہنماؤں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر رہنماؤں کی شہادت سے نظام کو ہلایا نہیں جاسکتا، یہ ایک ایسا نظام ہے جو اداروں پر قائم ہے، سب سے اہم شخص سپریم لیڈر ہیں، ہمارے سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود بھی نظام کو فرق نہیں پڑا،عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔