سپریم لیڈر نے 2 ممالک کی جانب سے امریکہ سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں
تل ابیب(آئی این پی )سرائیل کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے اہم سکیورٹی رہنما علی لاریجانی کو فضائی حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی جا رہی ہے ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں ابھی اطلاع ملی ہے کہ اعلی ایرانی سکیورٹی اہلکار علی لاریجانی کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ ایرانی حکام نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے علی لاریجانی زندہ ہیں‘ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی دو ممالک کی تجاویز مسترد کر دیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر نے یہ تجاویز ایک خارجہ پالیسی اجلاس میں مسترد کیں جنہیں دو ثالثی ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ یہ وقت امن کا نہیں ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔